ابنا: صدر احمدی نژاد نے لاطینی امریکہ کے تین ملکوں کے دورے کےبعد تہران واپسی پر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ریو ٹونٹی پلس اجلاس میں مغربی ملکوں نے دیگر قوموں پر اپنے نظریات مسلط کرنے کے لئے ایک تجویز پیش کی تھی لیکن خود مختار ملکوں اور برازیل حکومت کی تدبیروں سے مغربی ممالک کامیاب نہ ہوسکے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات کے بارے میں کہا کہ ایران نے علاقے میں سامراجی ملکوں کی جنگ پسندی پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اقوام متحدہ کی ہراس تجویز کا خيرمقدم کرتا ہے جس سے علاقے کی قوموں کو چین اور سکون نصیب ہو۔ قابل ذکر ہے ڈاکٹر احمدی نژاد لاطینی امریکہ کے ملکوں بولیویا اور ونزوئيلا اور برازیل کے دورے پر گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بولیویا اور ونزوئيلا میں سامراج مخالف حکومتیں ہیں جن سے ہمارے بڑے اچھے تعلقات ہیں۔......./169
23 جون 2012 - 19:30
News ID: 324505
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ خود مختار ملکوں کی استقامت اور برازیل کی تدبیروں سے ریو ٹونٹی پلس اجلاس میں مغرب اپنے نظریات مسلط کرنے میں ناکام رہا۔